ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل کالج روڈ پر آگ کے شعلے بھڑک اُٹھے؛ فائر بریگیڈ کی فوری آمد؛ آگ پر پالیا گیا قابو

بھٹکل کالج روڈ پر آگ کے شعلے بھڑک اُٹھے؛ فائر بریگیڈ کی فوری آمد؛ آگ پر پالیا گیا قابو

Mon, 17 Apr 2017 13:57:35    S.O. News Service

بھٹکل 17/اپریل (ایس او نیوز) یہاں انجمن کالج جانے والے روڈ کی پہاڑی پر اچانک آگ کے بلند شعلوں کو دیکھ کر شاہراہ سے گذرنے والے لوگ پریشان ہوگئے، مگر فوری فائر بریگیڈ دندناتے ہوئے موقع پر پہنچ گئی اور پہاڑی کی جھاڑیوں پر لگی آگ پر فوری قابو پالیا۔ سمجھا جارہا ہے کہ یا تو جھاڑیوں کو صاف کرنے کے لئے کسی نے آگ لگائی ہوگی، یا پھر  دوپہر کی چلچلاتی دھوپ اور شدت کی گرمی کے دوران سلگا ہوا سگریٹ کسی نے پھینک دیا ہوگا، جس کے نتیجے میں  آگ بڑھتے چلی گئی اور آگ کے شعلوں سے پاس پڑوس کے  مکینوں کو خطرہ محسوس ہونے لگا، ہائی وے سے گذرنے والی سواریوں کو بھی آگ سے کافی تشویش لاحق ہوگئی، جن میں سے کسی نے فائر بریگیڈ کو خبر کی اور فائر بریگیڈ کے عملے نے پانی کے پھواروں کو چھوڑتے ہوئے آگ پ قابو پالیا۔ اس دوران پہاڑی پر واقع کافی  جھاڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں۔


Share: